پی ٹی آئی دورکی مہنگائی کو صرف تین ماہ میںکنٹرول کرلیاگیا ہے ، راناثنااللہ

فیصل آباد(صباح نیوز) وزیراعظم کے مشیربین الصوبائی رابطہ راناثنااللہ خاں نے کہاہے کہ پی ٹی آئی دورمیں پیداہونے والی مہنگائی کو صرف تین ماہ میںکنٹرول کرلیاگیا، تاریخ میں پہلی بار گندم اورآٹاسمیت روزمرہ کی تمام اشیاء کی قیمت میں کمی کے آچکی ہے، بجٹ میں غریب عوام کوریلیف دینے کے لئے ترجیح دی جائے گی، سرکاری قیمتوں پرعمل درآمدکرواناضلعی انتظامیہ اورپرائس کنٹرول کمیٹیوں کی ذمہ داری ہے۔جوذمہ داری پوری نہیں کریں گے اُن کے خلاف قانونی کارروائی ہوگی۔ ”صباح نیوز” سے گفتگوکرتے ہوئے اُن کاکہناتھاکہ میاں نوازتین باروزیراعظم منتخب ہوئے مگراُنہوں نے عوام کے لئے مشکلات پیدانہیں ہونے دی ۔2017میں انھوں نے آئی ایم ایف کوخیربادکہہ دیاتھا تاہم ان کے خلاف سازش کی ایسا نہ ہوتا تو ملک اورعوام معاشی بدحالی کاشکارنہ ہوتے ۔باشعورلوگ جانتے ہیں کہ آئی ایم ایف کے پاس جانے کی بجائے خودکشی کادعویٰ کرنے والا بانی پی ٹی آئی نے نہ صرف خودکواس کے سامنے سرنڈرکیابلکہ عوام دشمن معاہدے کئے۔اُنہوں نے کہاکہ پارٹی قائدمیاں نوازشریف کے ویژن اورپالیسی کے مطابق عوام کومشکلات سے نکالنے کے لئے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف اوروزیراعظم میاں شہبازشریف متحرک ہوئے جس کے نتیجہ میں سعودیہ سمیت دیگردوست ممالک کی پاکستان میں متوقع سرمایہ کاری سے پاکستان معاشی طورپربھی مستحکم ہوگااورسیاسی طورپربھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں