یونیورسٹی کو ایڈ ہا ک ازم کی بنیاد پر چلایا جارہا ہے،آفیسرز ایسوسی ایشن جامعہ بلوچستان
کوئٹہ:بلوچستان یونیورسٹی آفیسرز ایسوسی ایشن کے چیئر مین نذیر احمد لہڑی وائس چیئر مین محمد آصف قمبرانی جنر ل سیکریٹری نجیب اللہ ترین فنانس سیکریٹری محمد اسماعیل پرکانی جوائنٹ سیکریٹری محبوب شاہ ایگزیکٹوممبران عبداللہ مینگل اور سعید احمد کاسی نے اپنے ایک مشترکہ اخباری بیان میں اس امر پر تشویش کا اظہار کر تے ہوئے کہا ہے کہ گز شتہ ایک ہفتے سے آفیسرز ایسوسی ایشن اور ایمپلائز ایسوسی ایشن اپنے جائز حقوق کے حصول کے لئے سراپا احتجاج ہے جس پر یونیورسٹی انتظامیہ کی غیر سنجیدگی کا شدید الفاظ میں مذمت کر تے ہیں انہوں نے کہا کہ عر صہ دراز سے آفیسرز اور ایمپلائز کے مسائل کو سنجیدگی سے حل کر نے سے در یغ کیا جارہا ہے آفیسر ز کے جائز حقوق پر موشن ٹ اپ گریڈیشن, یوٹیلٹی الاؤنس ایگزیکٹو الاؤنس جیسے اہم مسائل کر حل کر نے کے بجائے یونیورسٹی انتظامیہ ٹال مٹول سے کا م لے رہا ہے جو کہ قابل مذمت اقدام ہے انہو ں نے کہا پورے یونیورسٹی کو ایڈ ہا ک ازم کی بنیاد پر چلایا جارہا ہے یونیورسٹی انتظامیہ کے باربار نوٹس میں لانے کے باوجود من پسند افراد کو انکے گریڈ کے بر عکس اضافی چار ج دیا گیا ہے انہو ں نے کہا کہ جائز مطالبات سے کسی صور ت میں دستبر دار نہیں ہو نگے پرو موشن کمیٹی کو بحال کر کے پر انے طر ز پر پروموشن کیا جائے آخر میں انہو ں نے کہا کہ کسی قسم کے دہونس دھمکی سے مر عوب نہیں ہو نگے اور یونیورسٹی آفیسرز اساتذہ اکرام اور ایمپلائز کے جائز مسائل کے حل کے لئے جد و جہد کر تے رہیں گے۔