قلات، آن لائن کلاسز،ڈی سی کاپبلک لائبریری میں نیٹ کی کمی دور کرنے کی ہدایت

قلات: ُڈپٹی کمشنر عزت نذیر بلوچ کا پبلک لائبریری ایلمینٹری کالج اور ماڈل ہائی سکول کے کرکٹ گراؤنڈ کا دورہ پبلک لائبریری میں طلباء کے لیے ڈی ایس ایل لگوانے،ماڈل ہائی سکول کے گراؤنڈ کو کرکٹ کھلاڑیوں کے لیے کھولنے کی منظوری دیدی جبکہ ایلمنٹری کالج کے استاد کے ہاتھوں بنائے ہو ئے مجسموں اورفن پاروں کی تعریف۔تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر قلات عزت نذیر گزشتہ روز طلباء اور طالبات کی شکایات پر پبلک لائبریری کا دورہ کیا انٹر نیٹ کی بندش کے باعث آئن لائن کلاسز لینے، شدید گرمی میں پھنکے کی سہولت نہ ہو نے اور فرینچر کی کمی کے حوالے سے طلباء نے ڈپٹی کمشنر کو آگاہ کیا جس پر ڈپٹی کمشنر نے طلباء کی سہوت کے لیے انٹرنیٹ کی کمی کو دور کرنے کے لیے دو دن کے اندر ڈیس ایل سمیت تمام کمروں میں پنکھوں کی سہولت اور ضروری فرنیچر پہنچانے کا علان کاردیا جس پر طلباء و طالبات میں خوشی کی لہر ڈوڑ گئی اس موقع پر ڈپٹی کمشنر عزت نذیر بلوچ نے کہا کہ تعلیم کے ہی زریعہ سے ہم آنے والے چیلنجز کا مقابلہ کر سکتے ہیں طلباء اور طالبات ہمارے مستقبل ہیں دل لگا کر اپنی پڑھائی پر توجہ دیں وہ دن دور نہیں جب کامیابی آپ کی قدم چھومے گی قوم اور ملک کی خدمت کا بوجھ آپ کے کاندوں پے ہو گا انہوں نے کہا کہ لائبریری میں مطالعہ کرنے والے طلباء و طالبات دوران مطالعہ جو جو مسائل درپیش ہیں ان کو حل کرنے کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائیں جائیں گے بعد ازاں انہوں نے ایلمنٹری کالج کا دورہ کیا اساتزہ کو حکومتی ایسو پیز پر عمل در آمد کرنے کیے تربیتی پروگرام منعقد کیا گیا تھا اس موقع پرپرنسپل ایلمینٹری شمس پندرانی نے ڈپٹی کمشنر عزت نذیر بلوچ ان کے ہمراء اے ڈی سی سید مقصود شاہ کو کالج کے مختلف کلاس رومز لیب لائبریری اور خاص طور پر مزکورہ کالج کے استاد اور بلوچستان کے نامور مجسمہ ساز عبداللہ عادل کے ہاتھ کے بنائے ہو ئے مختلف فن پاروں اور مجسموں کے بارے میں بریفنگ دی جس پر ڈپٹی کمشنر نے عبداللہ عادل کے کام کی تعریف کی،اسی دوران ڈپٹی کمشنر نے عزت نذیر نے ماڈل ہائی سکول میں گزشتہ کئی سالوں سے بند کر کٹ گراؤنڈ کا بھی دورہ کیا اس موقع پر ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر غلام مصطفیٰ بنگلزئی ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت اور سابق کرکٹر یحیٰ بلوچ ڈپٹی ڈی ای او ثناء اللہ ثناء اسپورٹس آفیسر اصغر لانگو ودیگر موجود تھے ڈپٹی کمشنر عزت نذیر بلوچ نے ماڈل ہائی سکول کرکٹ گراؤنڈ کو کرکٹ کھلاڑیوں کے لیے کھولنے کا علان کردیا جس پر شائقین کرکٹ اور کھلاڑیوں نے ڈپٹی کمشنر عزت نذیربلوچ کے سپورٹس دوستی کو خوب سرہا گیاکھلاڑیوں کی جانب سے امید ظاہر کی گئی کہ ڈپٹی کمشنر عزت نذیر کی جانب سے سپورٹس کے میدانوں کو اس طرح آباد کیا جائے گا

اپنا تبصرہ بھیجیں