کراچی سے متعدد ملزمان گرفتار، اسلحہ برآمد

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)شہر قائد میں پولیس نے ڈکیتی کے مختلف وارداتوں میں ملوث ملزمان کو پولیس مقابلوں میں گرفتار کر لیا گیا، تفصیلات کے مطابق کراچی کے مختلف علاقوں میں چھ مبینہ پولیس مقابلوں میں آٹھ زخمی سمیت پندرہ ملزمان گرفتار کر لئے گئے ہیں۔ملزمان کے قبضے سے اسلحہ موٹرسائیکلیں اور موبائل فونز چھینے گئے دیگر سامان بھی برآمد کیا گیا۔ پولیس کے مطابق ناظم آباد نمبر چار میں مبینہ پولیس مقابلے میں دو زخمی سمیت چھ ڈاکو گرفتار کرلئے گئے ہیں۔دوسری جانب نارتھ ناظم بلاک یو میں مبینہ پولیس مقابلہ ہوا ہے، جہاں فائرنگ کے تبادلے میں ایک زخمی سمیت تین ڈاکو پکڑے گئے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں