گرلز ہائر سیکنڈری اسکول میں آتشزدگی، 1400طالبات محفوظ

ہریپور(صباح نیوز)ہری پور کے گرلز ہائر سیکنڈری سکول سری کوٹ میں شارٹ سرکٹ کے باعث لگنے والی آگ نے پورے سکول کو اپنی لپیٹ میں لے لیا، تاہم واقعہ میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔اس حوالے سے ترجمان ریسکیو ہری پور کے مطابق تقریبا 1400طالبات اسکول میں موجود تھیں جنہیں بحفاظت نکال لیا گیا تاہم سکول کا فرنیچر، تمام ریکارڈ اور چھتیں جل گئیں ۔ترجمان ریسکیو کے مطابق حادثے میں کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا۔ آگ پر قابو پا لیا گیا ہے، کولنگ کا عمل جاری ہے۔ ترجمان نے بتایا کہ آگ نے پورے سکول کو اپنی لپیٹ میں لے لیا تھا، سکول کی عمارت کا آدھا حصہ لکڑی سے بنا ہوا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں