مستونگ کانک کا رہائشی پنجاب میں چوروں کی فائرنگ سے جاںبحق

کوئٹہ (صباح نیوز)مستونگ کانک کا رہائشی پنجاب میں چوروں کے فائرنگ سے جاں بحق ہو گیا، خبر کے مطابق عبدالمالک ولد عیسیٰ خان قوم سمالانی سکنہ عمرآباد کانک کو پنجاب میں ڈاکوؤں نے فائرنگ کرکے قتل کر دیا۔ فائرنگ کے واقع کے بعد چور فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے ، لاش کو آبائی علاقے مستونگ روانہ کر دیا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں