رفح حملے پر اسرائیل کو جوابدہ بنانے کیلئے ہر ممکن اقدام کریں گے، ترک صدر
استنبول (مانیٹرنگ ڈیسک) ترک صدر رجب طیب اردوان کا کہنا ہے کہ عالمی عدالت انصاف کے فیصلے کے باوجود رفح پر حملے نے اسرائیل کا گھناﺅنا چہرہ واضح کردیا ہے۔ ترک صدر نے کہا کہ اسرائیلی وزیراعظم اور ان کا قاتلانہ ٹولہ اقتدار پر اپنی گرفت مضبوط کرنے کیلئے قتل عام کررہا ہے کیونکہ وہ مزاحمتی قوتوں کیخلاف جنگ ہار چکے ہیں، ہم عالمی عدالت انصاف کے فیصلے کے باوجود رفح پر حملہ کرنے پر اسرائیل کو جوابدہ بنانے کیلئے ہر ممکن اقدامات کریں گے۔ طیب اردوان کا کہنا تھا کہ نیتن یاہو کو بھی ہٹلر اور ان دیگر حکمرانوں کی طرح ملامت کرکے یاد کیا جائےگا جن کی وہ پیروی کررہے ہیں۔ یاد رہے کہ رفح میں اسرائیلی فوج نے اقوام متحدہ کی جانب سے محفوظ قرار دیے گئے کیمپ پر گزشتہ رات بمباری کی جس کے نتیجے میں 75 سے زائد فلسطینی زندہ جل کر جاں بحق اور درجنوں جھلس کر زخمی ہوگئے تھے۔
Load/Hide Comments


