ٹڈی دل سے نقصانات کا ازالہ کیا جائے، زمیندار ایکشن کمیٹی

کوئٹہ؛زمیندار ایکشن کمیٹی نے صوبائی حکومت زوردیاہے کہ کیسکو کو سبسڈی کی مد فوری طورپر ادائیگی یقینی،ٹڈی دل سے زمینداروں کے نقصانات کاازالہ کیاجائے بلکہ گرین ٹریکٹراسکیم پرفوری طورپرعملدرآمد کرایاجائے۔گزشتہ روززمیندار ایکشن کمیٹی کاہنگامی اجلاس چیئرمین ورکن بلوچستان اسمبلی ملک نصیراحمدشاہوانی کی زیر صدارت منعقد ہوا۔اجلاس میں جنرل سیکرٹری حاجی عبدالرحمن بازئی،حاجی عبدالقہار آغا،وائس چیئرمین حاجی ولی محمد غرسانی،حاجی نوراحمدبلوچ، عبدالحکیم غبیزئی،ہاشم خان،حاجی یوسف اور حاجی شیر علی سمیت دیگرنے شرکت کی۔اجلاس میں کیسکو کی جانب سے لوڈشیڈنگ،صوبائی سبسڈی،ٹڈی دل،تالاب نالی،کوئٹہ مارکیٹ کمیٹی اور گرین ٹریکٹراسکیم سمیت دیگر مسائل زیر بحث آئے،اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ملک نصیراحمدشاہوانی اورجنرل سیکرٹری حاجی عبدالرحمن بازئی نے کہاکہ ایران اور افغانستان سے پیاز،سیب،ٹماٹر،انگور سمیت دیگر سبزی اور میوہ جات کی غیر قانونی اسمگلنگ جاری ہے اس سلسلے میں ملک نصیراحمدشاہوانی ملاقات کرینگے،انہوں نے کہاکہ کورونا کی وجہ سے زمیندار ٹڈی دل سے ہونے والے نقصانات پراحتجاج نہ کرسکے مگر ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ ٹڈی دل کی وجہ سے بلوچستان کے زمینداروں کی ہونے والے نقصانات کے ازالے کیلئے فوری طورپراقدامات کئے جائیں،کیسکو کو صوبائی حکومت کی جانب سے سبسڈی کی مد میں فوری طورپر ادائیگی یقینی بنائیں جائے،سبسڈی کی وجہ سے ہمیشہ کیسکو زمینداروں کے ٹیوب ویلز کنکشنز منقطع کردیتے ہیں،انہوں نے گزشتہ دو سالوں سے مارکیٹ کمیٹی کی ممبرسازی نہیں ہوئی ہے تین باردرخواستیں طلب کی گئی ہے لیکن مسئلہ جوں کے توں ہے جس کی وجہ سے زمینداروں میں مایوسی پائی جارہی ہے،انہوں نے کہاکہ گرین ٹریکٹراسکیم کیلئے گزشتہ سال درخواستیں جمع کرائی گئی لیکن اس پرعمل نہ ہوسکا،لہٰذاء ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ آئندہ پی ایس ڈی پی اس اسکیم پر عملدرآمد یقینی بنایاجائے تاکہ گرین ٹریکٹراسکیم سے زمینداران فائدہ حاصل کرسکیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں