ڈیرہ مراد جمالی ، مرکزی شاہراہ پر ٹرک کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار جاں بحق
نصیرآباد (رپورٹ چھٹہ خان عمرانی)ڈیرہ مراد جمالی کی مرکزی شاہراہ پر تیز رفتار ٹرک کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار جاں بحق ہو گیا،تفصیلات کے مطابق ڈیرہ مراد جمالی وارڈ نمبر 3محلہ سید شمن شاہ کے رہائشی الہی بخش ولد محمد وریام قوم سولنگی پولیس تھانہ شہید نزیر احمد عمرانی (منگولی)کے حدود بائی پاس کے نزدیک موٹر سائیکل پر گھر کی طرف آ رہے تھے ۔ کسی تیز رفتار سواری کے ٹکر سے سر میں چوٹ لگنے سے موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔ اطلاع ملنے پر متعلقہ تھانے کے پولیس نے نعش اپنے تحویل میں لے کر سول اسپتال ڈیرہ مراد جمالی منتقل کر دیا جہاں ضروری کاروائی کے بعد نعش ورثاءکے حوالے کر دی گئی۔
Load/Hide Comments


