اسپین نے فلسطین کو آزاد ریاست تسلیم کر لیا

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)اسپین نے فلسطین کو آزاد ریاست تسلیم کر لیا ہے، تفصیلات کے مطابق یہ اعلان اسپینش وزیراعظم پیڈروسانچیز نے کیا، انہوں نے کہا کہ قیام امن سب کی ذمہ داری ہے، فلسطین کو تسلیم کرنا عالمی قراردادوں کے تحت ہے۔ علاوہ ازیں فلسطین کو تسلیم کرنے والے ممالک کی تعداد 146ہو گئی۔ دوسری جانب آئرلینڈ اور ناروے کا اعلان بھی آج متوقع ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں