تحریک دفاع فیروز آباد کی جانب سے بولان مائننگ انٹرپرائز کیخلاف لانگ مارچ کا اعلان

خضدار (نامہ نگار) تحریک دفاع فیروزآباد کا بولان مائننگ انٹرپرائز کے خلاف لانگ مارچ کا اعلان۔ فیروزآباد کی قیمتی معدنیات لے جانے اور معاہدے کی پاسداری نہ کرنے کے خلاف خضدار ٹو کوئٹہ لانگ مارچ کیاجائے گا۔ جبکہ کوئٹہ پہنچ کر بولان مائننگ ہیڈآفس کے گیٹ پر دھرنا دیاجائے گا۔ دفاع فیروزآباد کے چیئرمین ادوحمید مردوئی کا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہناتھاکہ بولان مائننگ انٹر پرائز عرصہ دراز سے خضدار فیروزآباد کی قیمتی معدنیات برائٹ وغیرہ نکال رہی ہیں۔ معاہدہ کے مطابق انہیں علاقہ میں جو ترقیاتی کام کرنے تھے وہ نہیں کررہے ہیں ان کے آفیسران مبینہ طور پر اربوں روپے کرپشن کرکے ارب پتی بن گئے ہیں مگر قیمتی معدنیات کے مالک فیروزآباد یکسر محرومی کا شکار ہے۔ علاقہ مکینوں کو بنیادی سہولیات تک حاصل نہیں۔ جبکہ بولان مائننگ انٹرپراز کے معاہدہ کی میعاد بھی ختم ہوچکاہے اس کے باجود بولان مائننگ انٹرز پرائز غیرقانونی طور پر قیمتی معدنیات نکال کر لے جارہی ہے۔ادوحمید کے مطابق تقریبا چار ماہ قبل بی ایم ای کے کرپشن اور ہٹ دھرمی کی بنا دفاع فیروزآباد نے بولان مائننگ انٹرپرائز کے گیٹ کو بند کرکے غیر معینہ مدت تک کےلیے دھرنا دینے کا اعلان کیاتھا۔ تاہم تین دن دھرنا چلنے کے بعد ڈپٹی کمشنر خضدار سے مزاکرات ہوئی اور ڈپٹی کمشنر خضدار نے ہمارے چارآف ڈیمانڈ کو جائز قرار دیکر ان پر عملدرآمد کرانے کی یقین دہانی کرائی لیکن اس معاہدے پر عملدرآمد کرنے میں لیت ولعل سے کام لیاگیا تو ایک ہفتہ قبل پاکستان پیٹرولیم لمیٹڈ کے ایم ڈی و دیگر افسران BME  کے وزٹ پر آئے ہوئے تھے اس اہم موقع پر دفاع فیروزآباد نے یہ فیصلہ کرلیاتھا کہ ہم گیٹ پر دھرنا دیکر افیسران کو آنے نہیں دیں گے لیکن اس موقع پر  ایک بار پھر ڈپٹی کمشنر خضدار نے بطور ضلعی سربراہ مذاکرات کرکے دھرنا ختم کروایاتھا اس ضمانت پر کہ ہمارے مطالبات پر من و عین عملدرآمد ہوگا مگر اب تک کوئی آثار دیکھائی نہیں دے رہا، یوں محسوس ہو رہا ہے کہ بولان مائننگ انٹرپرائز اپنی سابق روش کو برقرار رکھتے ہوئے ہٹ دھرمی سے کام لے رہی ہے۔ اور علاقہ کو پسماندہ رکھنے کی ٹھان لی ہے۔لہذا اب تحریک دفاع فیروزآباد نے یہ فیصلہ کرلیاہے کہ خضدار میں BME کو بند کرکے کوئٹہ کی جانب لانگ مارچ کرکے ہیڈآفس کے گیٹ پر دھرنا دیاجائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں