پاکستان کےخلاف ہر طرح کی سازشوں کو ناکام بنائیں گے، وزیر اعلیٰ بلوچستان

کوئٹہ( آئی این پی )وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ پاکستان کے خلاف ہر طرح کی سازشوں کو ناکام بنائیں گے، کسی بھی مقبول بیانیہ کی گہرائی میں تصدیق ضروری ہے،سماجی اقدار میں پختہ شعور کے بغیر سوشل میڈیا نے ہماری قوم کو تقسیم کیا، سیکورٹی فورسز اور قوم نے قومی یکجہتی کے ذریعے ملک کے خلاف ہر طرح کی سازشوں کو ناکام بنایاہے ۔ان خیالا ت کا اظہار انہوں نے 13ویں نیشنل ورکشاپ بلوچستان کی اختتامی تقریب سے خطاب کر تے ہو ئے کیا تقریب کے دوران وزیر اعلیٰ بلو چستان نے شرکاءمیں سرٹیفکیٹس تقسیم کئے ۔وزیر اعلیٰ بلو چستان میر سرفراز بگٹی کا کہنا تھا کہ صحت مند معاشرے میں انفرادی رائے رکھنا ہر کسی کا جمہوری حق ہے، ذاتی رائے کو زمینی حقائق اور سچائی کے پیمانے سے ناپنا ضروری ہے ۔ پاکستان کے خلاف ہر طرح کی سازشوں کو ناکام بنائیں گے، امن دشمنی کی عفریت ، مذہبی اور لسانی بنیادوں پر قوم کو تقسیم کرنے کی سازشیں کی گئیں ۔انہوں نے کہا کہ سیکورٹی فورسز اور قوم نے قومی یکجہتی کے ذریعے ملک کے خلاف ہر طرح کی سازشوں کو ناکام بنایا ، کسی بھی مقبول بیانیہ کی گہرائی میں تصدیق ضروری ہے، عالمی دنیا پیشگی تیاری کے بعد سوشل میڈیا پلیٹ فارم کی جانب گئی ، سماجی اقدار میں پختہ شعور کے بغیر سوشل میڈیا نے ہماری قوم کو تقسیم کیا ، غلط بیانیہ کے ذریعے ریاست اور نوجوانوں میں خلیج پیدا کی گئی،نوجوانوں کے ساتھ ڈائیلاگ کا عمل جاری رکھیں گے، نوجوانوں سے ہر فورم پر دلائل کے ساتھ بات چیت کے لئے تیار ہیں ، وزیر اعلیٰ میر سرفراز بگٹی کا کہنا تھا کہ نوجوانوں کو تنہا نہیں چھوڑیں گے، ہر سطح پر ان کی بات سنیں گے، نیشنل ورکشاپ بلوچستان کے ذریعے قومی سطح پر بلوچستان کا حقیقی تصور واضح ہوا، ورکشاپ میں شامل تمام صوبوں کے شرکا کو بلوچستان کے زمینی حقائق سے آگاہی حاصل ہوئی ،حکومت بلوچستان نوجوانوں کی رہنمائی پر مشتمل سرگرمیوں کی حوصلہ افزائی کرے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں