مشکے میں فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق
مشکے (بیورو رپورٹ) نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق، مشکے پولیس کے مطابق منگل کی سہہ پہر کو النگی کے مقام پر پہلے گھات لگائے نامعلوم مسلح افراد نے زاہد علی ولد نیاز محمد ذات محمد حسنی کو قتل کردیا۔ مقتول اپنے دیگر دو رشتہ داروں کے ہمراہ موٹر سائیکل پر گجر بازار سے اپنے گاوں گورکھائی جا رہے تھے کہ النگی علاقہ میں نامعلوم مسلح افراد نے زاہد علی کو نشانہ بنایا اور باقی اس کے دو ہمراہ محفوظ رہے۔ مشکے پولیس واقعہ کی مزید تحقیقات کر رہی ہے۔
Load/Hide Comments


