پسنی کلمت کے سمندر سے لاپتہ ماہیگیر کی نعش برآمد

پسنی (نامہ نگار)پسنی کلمت کے سمندر میں لاپتہ ماہیگیر کی نعش کو مقامی غوطہ خوروں نے برآمد کر لیا، تفصیلات کے مطابق پیر کی شام کو کلمت کے سمندر میں حادثے کا شکار ہونیوالی اسپیڈ بوٹ جو دوران شکار ڈوب گئی تھی، جس میں سوار ایک ماہیگیر جاں بحق جبکہ ایک لاپتہ ہو¿ا تھا اور ایک کو ریسکیو کیا گیا، مقامی غوطہ خوروں نے لاپتہ ماہیگیر بدل خان ولد ولیداد سکنہ بل کلمت کی نعش کو پندرہ گھنٹے بعد برآمد کرکے ورثاءکے حوالے کر دیا ۔ واضح رہے کہ بدقسمت بوٹ میں سوار جاں بحق دونوں ماہیگیر سگے بھائی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں