ڈھاڈر میں جھلسا دینے والی گرمی، بجلی بندش سے عوام بلبلا اٹھے

ڈھاڈر (آن لائن) میدانی علاقوں میں جھلسا دینے والی گرم لو چلنے سے ہر قسم کی زندگی متاثر شہر سنسان ہو گئے تفصیلات کے مطابق ڈھاڈر سمیت میدانی علاقے آ گ کی بھٹی میں تبدیل گزشتہ تین روز سے گرمی کی شدت اپنے عروج پر ہے شدید گرم لو اور سورج کی تپش نے معمولات زندگی سخت متاثر کر دیا لوگ گھروں تک محدود ہونے کے باعث شہر اور بازار سنسان دکھائی دئیے جس کی وجہ سے روزگار بھی بند ہونے سے مزدور اور دیہاڑی دار طبقہ خوراک کے لئے پریشانی کا شکار ہو رہے ہیں جبکہ رہی سہی کسر بجلی کی لوڈ شیڈنگ اور آ نکھ مچولی نے پوری کردی دوسری طرف برف کے دام بھی بڑھ گئے اور مارکیٹ میں نا پاید ہو گی ہےاس کے علاوہ جھلسا دینے والی گرم لو سورج کی تپش بجلی کی لوڈ شیڈنگ اور کم وولٹیج سے تنگ عوام نے گرمی سے پناہ حاصل کرنے کے لیے مجبور ہو کر سرد علاقوں کی طرف رخ کرلیا ہے کیونکہ اس وقت گرمی کا پارہ 50 ڈگری سینٹی گریڈ یا اس سے اوپر ہے آ گ برسانے والے موسم نے انسانوں کے ساتھ ساتھ چرند پرند کی زندگیوں کو بھی خطرے سے دوچار کردیا ہے گرمی اور پیاس کی شدت سے جانور اور پرندے پانی اور سائےکی تلاش میں سرگرداں ہیں اور گرم لو سے خربوزے کی تیار فصل ضائع ہونے کا بھی خدشہ ہے عوامی حلقوں نے کیسکو حکام سے شدید گرم علاقوں کو لوڈ شیڈنگ سے مستثنی قرار دینے کی اپیل کی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں