عدت میں نکاح کیس، تحریک انصاف کے وکلا کا خاور مانیکا پر حملہ

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد میں پر عدت میں نکاح کیس کی سماعت کے دوران تحریک انصاف کے وکلا نے خاور مانیکا (بشریٰ بی بی کے سابقہ شوہر) پر حملہ کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق وکلا نے انہیں تھپڑ مارے جبکہ جج شاہ رخ ارجمند فیصلہ سنائے بغیر اپنے چیمبر میں چلے گئے جس کے بعد پی ٹی آئی وکلا نے کمرہ عدالت میں بوتلیں ماریں ، علاوہ ازیں تحریک انصاف کے وکلا کے حملے کے باعث خاور مانیکا زمین پر گر پڑے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں