مارواڑ میں مائننگ کے مسئلے کے حل کے لیے کیمٹی بنائینگے، ڈپٹی کمشنر کوئٹہ
کوئٹہ؛ ڈپٹی کمشنر کوئٹہ میجر(ر)اورنگزیب بادینی نے کہا ہے کہ بلوچستان ایک قبائلی صوبہ ہے یہاں پر قبائلی طریقے سے تمام مسائل کا حل نکال رہے ہیں مارواڑ میں کول مائنز کمپنی کے درمیان جو کشیدگی پیدا ہوئی ہے ان کو حل کرنے کیلئے مائنزاینڈ منرل ڈی جی مائنز اور حکومت کی جانب سے 48گھنٹے کے اندر کمیٹی بنائی جائیگی اور کمیٹی جو سروے رپورٹ پیش کی جائیگی اس کی روشنی میں انصاف پر مبنی فیصلہ دیں گے۔ یہ بات انہوں نے کوئٹہ کے علاقے مارواڑ میں میر کول کمپنی کے سربراہ سردار اسماعیل ساتکزئی اور دیگر کی جانب سے اپنے مطالبات کے حق میں 19روز سے جاری دھرنا ختم کرنے کے موقع پر دھرنے کے شرکا اور میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہی۔ اس موقع پر میر کول کمپنی کے سربراہ میر اسماعیل ساتکزئی سردار شیر باز خان ساتکزئی وزیراعلی بلوچستان کے سابق اسپیشل اسسٹنٹ نوابزادہ ارباب عمر فاروق کاسی سردارزادہ محمد عظی مٹکری سعدا للہ ساتکزئی میر حیات ساتکزئی اور میر اشرف ساتکزئی اور دیگر قبائل بھی موجو دتھے۔ ڈی سی کوئٹہ نے کہاکہ بلوچستان ایک قبائلی صوبہ ہے سرداری نہیں تمام مسائل کو قبائلی طریقے سے حل کرتے ہیں اگر ہم اس کشیدگی کے دوران ڈنڈے اور آنسو گیس استعمال کرتے تو بعد میں ان بزرگوں کیخلاف ایف آئی آر بھی درج ہوتا لیکن ہم نے ایسا نہیں کیا شروع دن سے لیکر آج تک مذکرات پر زور دیا اور آج ہم کامیاب ہو گئے ان لوگوں کے درمیان جو کشیدگی پیداہوئی ان کو ختم اور حقداروں کو انصاف فراہم کرنے کیلئے منرل اینڈ مائنز کی سربراہی اور حکومت کی نگرانی میں ایک خود مختیار کمیٹی بنائی جائیگی جس میں مائنز اینڈ منرل ڈی جی مائنز اور حکومت کے نمائندے شامل ہوں گے جو تحریری طور پر سروے رپورٹ کرینگے اور ان کمیٹی کی روشنی میں ہم آئندہ کا لائحہ عمل اختیار کرینگے بلکہ کمیٹی جو رپورٹ کریگی اس رپورٹ کی روشنی میں جو گروپ حق پر تھا ان کو انصاف فراہم کیا جائیگااگر کمیٹی نے یہ محسوس کیا کہ ساتکزئی کی جانب سے زیادتی ہوئی ہے تو ان کی مخالف میں فیصلہ دینگے اگر مخالف گروپ نے زیادتی کی تو ان کیخلاف فیصلہ دیا جائے گا۔ انہوں نے کہاکہ ایک پرامن اور تجارتی علاقے میں 20دنوں سے جو دھرنا جاری تھا اس سے مائننگ کو کافی نقصان ہوا ہم ان کو مزید نقصانات سے بچانے کیلئے کردار ادا کرینگے۔ انہوں نے کہاکہ ہم ساتکزئی قوم کے میر محمد اسماعیل ساتکزئی اور دیگر قبائل ایف سیلیویز اور پولیس کا بھی شکریہ ادا کرتے ہیں کہ انہوں نے اس 20دنوں کے دوران انتظامیہ کے ساتھ مکمل تعاون کیا ساتکزئی قوم کے شکریہ ادا کرتے ہیں کہ انہوں نے ہماری یقین دہانی پر دھرنا ختم کیا ہم بھی انتظامیہ کی جانب سے یقین دہانی کراتے ہیں کہ جو بھی آپ کے تحفظات ہے ان کے حل کیلئے انصاف پر مبنی فیصلہ دینگیاس موقع پرمیر اسماعیل ساتکزئی نے کہا کہ میں ڈی سی کوئٹہ کا شکریہ ادا کرتا ہوں کہ وہ یہاں آکر ہمارے مسئلے کو سننے کی زاحمت کی اور امید رکھتا ہوں کہ وہ وعدے کے مطابق 48گھنٹے کے اندر کمیٹی بنا کراوراپنا رپورٹ پیش کرینگے۔