بیلا میں شدید گرمی اور لوڈشیڈنگ سے عوام تڑپ اٹھے
بیلا (یواین اے )گرمی شدت اختیار کر گئی درجہ حرارت 48 سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا سورج آگ برسائے لگا بجلی کی آنکھ مچولی سے شہری اذیت کا شکار ہو گئے بازار سنسان ہو گئے تفصیل کے مطابق بدھ کے روز بلوچستان کے علاقے بیلا میں درجہ حرارت 48 سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا اور سورج آگ برساتا رہا گرمی کی شدت میں اضافے کے سبب لوگ گھروں میں محبوس ہو کر رہ گئے بازار سنسان رہے جبکہ ٹھنڈے مشروبات کی مانگ بڑھ گئی دوسری جانب کراچی الیکٹرک کی ناقص کارکردگی اور بجلی کی آنکھ مچولی مچولی نے گرمی کے ستائے شہریوں کو دہری اذیت میں مبتلا کردیا شدید گرمی کے پیش نظر ماہرین صحت احتیاطی تدابیر پر عمل کرنے کی ہدایات دیتے ہوئے کہا ہے کہ باہر نکلتے وقت سر کر کپڑے سے ڈھانپا جائے باہر گھومنے کی بجائے گھروں میں رہا جائے پانی کا استعمال کثرت کیا جائے ماہرین صحت کا مزید کہنا ہے کہ گرمی کی شدت سے بچنے کیلئے تمام احتیاطی تدابیر پر عمل کیا جائے


