شمالی وزیرستان میں اسکول جلانے میں ٹیچر کے ملوث ہونے کا انکشاف

پشاور (انتخاب نیوز) شمالی وزیرستان میں اسکول جلانے میں ٹیچر کے ملوث ہونے کا انکشاف۔ شمالی وزیرستان کے علاقے شاخیمار میں گولڈن ایرو گرلز مڈل اسکول کو گزشتہ روز آگ لگائی گئی تھی۔ اسکول کو آگ لگانے کا مقدمہ ٹیچر کیخلاف تھانہ رزمک میں درج کرلیا گیا۔ واقعے میں 5 ملزمان نے رات کو اسکول میں داخل ہوکر کمروں میں آگ لگائی۔ مدعی چوکیدار محمد نور نے پولیس کو بیان دیتے ہوئے بتایا کہ ملزمان نے پرنسپل کے دفتر میں آگ لگائی۔ اسکول ٹیچر کے ایما پر طالبات کو ہراساں کرنے اور خوف پھیلانے کیلئے آگ لگائی گئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں