نوابزادہ خالد مگسی پر حملہ، محکمہ داخلہ کا لیویز اہلکاروں کیخلاف ڈی سی سبی کو مراسلہ

گوادر (یو این اے) نوابزادہ خالد مگسی پر حملے کامعاملہ ،محکمہ داخلہ نے غفلت برتنے والے لیویز اہلکاروںکے خلاف مراسلہ ڈپٹی کمشنر سبی کوارسال کردیا۔ محکمہ داخلہ بلوچستان کی جانب سے گزشتہ روزبی اے پی کے مرکزی صدر رکن قومی اسمبلی نوابزدہ خالد مگسی پر حملے کے بعد غفلت برتنے والے لیویز اہلکاروں کے خلاف ڈپٹی کمشنر سبی کو مراسلہ ارسال کردیاہے ۔محکمہ داخلہ بلوچستان کے مطابق غفلت برتنے والے لیویز اہلکاروں کے خلاف فوری کارروائی کی جائے ، ملزمان کے خلاف کارروائی کرکے دو ہفتے میں رپورٹ پیش کی جائے انتظامیہ امن و امان کی بگڑتی ہوئی صورتحال پر فی الفور قابو پایا جائے وزیرداخلہ بلوچستان میرضیا اللہ لانگو نے گزشتہ واقعے کے حوالے سے نوٹس لیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں