خضدار، ڈاکو پولیس افسر سے نقدی و موٹر سائیکل چوری کر کے فرار

خضدار(بیورورپورٹ)خضدار دن دیہاڑے پولیس اہلکار نامعلوم چوروں کے ہتھے چڑگیا ان کے موٹرسائیکل سی ڈی 70گن پوائنٹ پر چھین کر فرارتفصیلات کے مطابق خضدارشہر میں چوروں کا مکمل راج برقرارہے پولیس کی کارکردگی مایوس کن ہیں چوروں نے خضدار پولیس اہلکارکو بھی نہیں بخشا، دن دیہاڑے ٹیچنگ ہسپتال کی پچھلی گلی میں پولیس اہلکار فیصل احمد زہری سے چوروں نے انکے نئے موٹرسائیکل سی ڈی 70 ماڈل 2024 سرخ کلر بمعہ کیش 30 ہزار روپئے اوربینک اے ٹی ایم کارڈ زبردستی گن پوائنٹ پر چھین کر باآسانی فرار ہوگئے ہیں شہر میں آئے روز چوری چکاری کی وارداتوں میں اضافہ سےخضدارکے شریف شہریوں کو شدید خطرات لاحق ہیں خضدار میں پولیس کی کارکردگی نہ ہونے کے برابر ہے دن دیہاڑے لوگوں کو انکے قیمتی چیزوں موٹرسائیکل, موبائل, کیش رقم سے محروم کیاجارہا ہے پولیس چوروں ڈاکوؤں کے سامنے خاموش تماشائی کا کردار اداکررہی ہیں خضدار کے عوامی حلقوں نے کمشنر قلات ڈویژن, ڈپٹی کمشنرخضدار, ایس ایس پی پولیس ودیگرحکام سے مطالبہ کیا ہے کہ خضدار کے عوام کو ڈاکوؤں کی شرسے تحفظ فراہم کیاجائے اور عوام کی جان ومال کی حفاظت کو یقینی بنائیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں