منظور بلوچ کی چوتھی برسی، ضلعی و زونل سطح پر تعزیتی ریفرنس منعقد کیے جائیں گے
کوئٹہ (پ ر) بی این پی اور بی ایس او کا مشترکہ اجلاس، چیئرمین منظور بلوچ کی برسی کے موقع پر 6 جون کو مشترکہ تعزیتی ریفرنس جامعہ بلوچستان میں منعقد ہوگا۔ بلوچستان نیشنل پارٹی اور بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کا مشترکہ غیر رسمی اجلاس زیرِ صدارت بی ایس او کے مرکزی سینئر وائس چیئرمین نذیر بلوچ جامعہ بلوچستان میں منعقد ہوا۔ اجلاس کے مہمان خاص بی این پی کے مرکزی ایگزیکٹو کمیٹی کے رکن و ضلعی صدر غلام نبی مری تھے۔ اجلاس میں بی ایس او کے مرکزی انفارمیشن سیکرٹری شکور بلوچ، مرکزی کمیٹی کے اراکین زرک بگٹی، بیبرگ واحد بلوچ، زونل آرگنائزر کبیر بلوچ، زونل انفارمیشن سیکرٹری احمد بلوچ و دیگر بھی شریک تھے۔ اجلاس میں چیئرمین منظور بلوچ کی چوتھی برسی کی تیاریوں کے حوالے سے بات چیت ہوئی، جس کے بعد فیصلہ کیا گیا کہ چیئرمین منظور بلوچ کی برسی کی مناسبت سے بی این پی و بی ایس او کا مشترکہ مرکزی پروگرام 6 جون بروز جمعرات صبح گیارہ بجے ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ ہال جامعہ بلوچستان میں منعقد ہوگا جبکہ بی این پی و بی ایس او کے دیگر ضلعوں و زونز کو ہدایت کی جاتی ہے کہ وہ اس دن مشترکہ طور پر تعزیتی ریفرنسز منعقد کروائیں۔


