واجبات ادا نہ کیے تو بلوچستان کی جیلوں میں راشن سپلائی بند کردیں گے، ٹھیکیدار

کوئٹہ ( این این آئی)بلوچستان کے جیلوں میں قیدیوں کی خوراک کیلئے راشن سپلائی کرنے والے ٹھیکیداروں نے جیل حکام کو واجبات کی ادائیگی کیلئے مزید ایک ہفتہ کی مہلت دے دی ٹھیکیداروں کا کہنا ہے کہ سات جون تک واجبات نہیں ملے تو قیدیوں کو راشن کی سپلائی بند کردیں گے آئی جی جیل بلوچستان کا کہنا ہے کہ انہوں نے چھ کروڑ روپے کے واجبات کی ادائیگی کیلئے صوبائی حکومت کو مراسلہ لکھا ہوا ہے ۔محکمہ جیل کے ٹھیکیداروں نے بتایا کہ صوبے کی بارہ جیلوں اور جوڈیشنل لاکس کے قیدیوں کو راشن کی سپلائی کی مد میں محکمہ جیل کے ذمہ تقریبا چھ کروڑ روپے کے واجبات ہیں جو رواں سال فروری سے ادا نہیں کئے جارہے ہیں محکمہ جیل ٹھیکیداروں نےبتایا کہ انہوں نے دو مئی کو جیل حکام کو واجبات کی ادائیگی کیلئے 31مئی کی ڈیڈلائن دی تھی مگر اس تاریخ تک واجبات کی ادائیگی نہیں ہوئی ۔انہوں نے بتایا کہ جیل حکام کی درخواست پر راشن کی سپائی بند کرنے کی ڈیڈ لائن میں ایک ہفتہ کی توسیع کردی ہے ،اگر سات جون تک واجبات نہیں ملے تو قیدیوں کو راشن کی سپلائی بند کردیں گے دوسری جانب آئی جی جیل بلوچستان شجاع الدین کاسی نے بتایا کہ۔ انہوں نے چھ کروڑ روپے کے واجبات کی ادائیگی کیلئے صوبائی حکومت کو مراسلہ لکھا ہوا ہے رقم ملتے ہی واجبات ادا کردئیے جائیں گے تاہم محکمہ جیل کے ٹھیکیدار معاہدے کے تحت قیدیوں کے راشن کی سپلائی بند نہیں کرسکتے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں