نوکنڈی ٹرانسمیشن لائن کی تار چوری، شدید گرمی میں عوام بلبلا اٹھے
نوکنڈی(نامہ نگار)نوکنڈی ٹرانسمیشن لائن کی تار کو دالبندین گرڈ کے قریب نامعلوم افراد نے کاٹ کر لے گئے جس سے نوکنڈی میں بجلی کی فراہمی معطل ہے شدید گرمی میں صارفین بلبلا اٹھ گئے تفصیلات کیمطابق دالبندین کے قریب گرڈ کلی میں مین ٹرانسمیشن لائن کے ایک کھمبے سے ڈھائی سو میٹر تار نامعلوم افراد نے گزشتہ رات کاٹ کر لے گئے جس سے نوکنڈی میں بجلی کی سپلائی معطل ہے شدید گرمی میں بجلی کی عدم فراہمی سے صارفین، تاجر برادری ، ٹیلرماسٹرز، اور گھریلو صارفین کو پانی زخیرہ کرنے ، موبائلز کی چارجنگ سمیت برقی سہولیات سے محروم ہیں اس ے قبل بھی چھ دفعہ دالبندین کے اس پاس کے نزدیکی کلیوں میں بجلی کے تار چوری کئے گئے ہیں جنکی باقاعدہ ایف ائی ار بھی درج کی گئی ہے لیکن تاحال کوئی گرفتاری عمل میں نہیں لائی گئی ہے اس وقت نوکنڈی شدید گرمی کی لپیٹ میں ہے جہاں درجہ حرارت چالیس سینٹی گرڈ سے بھی تجاوز کر گئی ہیں لیکن وہی پر بجلی کی عدم فراہمی سے صارفین بلبلا اٹھ گئے ہیں صارفین نے مطالبہ کیا ہے کہ چوروں کو گرفتار کرکے کیفر کردار تک پہنچایا جائیں۔


