خضدار، ٹرانسفارمر جلنے سے کئی مقامات پربجلی غائب، شدید گرمی میں عوام رل گئے

خضدار(بیورورپورٹ) خضدارسخت گرمی کے موسم میں آفیسرزکالونی سمیت خضدار پریس کلب رجسٹرڈ کے برسوں پرانی مشترکہ ٹرانسفارمر اچانک جل گئی پورے آفیسرزکالونی کے دوسوگھرپر مشتمل علاقہ تاریکی میں ڈوب گیاہےگزشتہ 36 گھنٹوں سے زائد وقت گزر گیاہے تاحال علاقہ مکینوں اور پریس کلب کے صحافیوں سےکسی نے رابطہ ہی نہیں کیا ہے آفیسرز کالونی کے مکینوں سراپا احتجاج واپڈاخضدار تاحال اپنی زمہ داریوں سے غافل تفصیلات کے مطابق آفیسرزکالونی خضدار کا ڈیفینس کہاجاتاہےعلاقہ مکینوں نے خضدار پریس کلب کے صحافیوں کو تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ اس ایریا کے ٹرانسفارمرکو کم ازکم 30 سال کا عرصہ ہوچکاہے اب بہت پرانی ہوچکی ہے لوڈ بالکل برداشت نہیں کررہی ہے اس دور کے کالونی میں رہائش پذیر سرکاری ملازمین ریٹائرڈہوچکے ہیں لیکن خضدار ڈیفنس کی حیثیت رکھنے والے آفیسرزکالونی کو 30 سال کے عرصہ میں دوسرا ٹرانسفارمر نہ مل سکا اس ایریا مکینوں کو ہمیشہ نظراندار کیاگیا ہے ہرکوئی اپنے ڈیڈ انچ کی مسجد بناکرآفیسرز کالونی کو نظرانداز کیاگیا ہے واپڈا اسی کالونی سے ماہانہ ملازمین اوررہائشیوں سے اپنے بل باقاعدگی سے وصول کی جاتی ہے اور دوسو گھرپر مشتمل یہ علاقہ سال بھر تاریکی میں ڈوبا رہتاہے سال میں تین سے چار مرتبہ ٹرانسفارمر لوڈ برداشت نہ کرنے کی صورت میں جل ہی جاتے ہیں آفیسرزکالونی کے مکین اپنی مدد آپ ٹرانسفارمر کو مرمت کرواکروا کرتھک چکی ہے اس دور مہنگائی میں مزید لوگ دوسو کے پرانی ناقص ٹرانسفارمر کی خرچہ برداشت کرنے کی سکت نہیں رکھتے ہیں خضدارکے عوامی نمائندگان اسی ایریاز سے مکمل بے خبر ہے خضدارکا واحد ادارہ خضدارپریس کلب ہے انکے صحافی برادری آفیسرزکالونی کے مکینوں کے ساتھ ہی اس گرمی کےموسم میں اندھیرے میں بیٹھاہوا ہے ایک ہی ٹرانسفارمر پر اتنی بڑی آبادی کا ہونا لمحہ فکریہ کم نہیں ہے آفیسرزکالونی کے مکینوں نے ایم این اے خضدار, ایم پی اے خضدار,کمشنر قلات ڈویژن, ڈپٹی کمشنر خضدار ودیگر حکام سے مطالبہ کیا ہے خضدار پریس کلب رجسٹرڈ سمیت آفیسرزکالونی کے مکینوں کو نئے ٹرانسفارمر کی فراہم کریں تاکہ آفیسرز کالونی کے مکینوں بجلی کی سہولت سے مستعفید ہوسکیں اور واپڈا خضدار کے زمہ داران آفیسرکالونی کے ٹرانسفارمر کی مرمت کو فوری یقینی بنائیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں