نوکنڈی ٹرانسمیشن لائن کی مرمت کے بعد بجلی بحال کردی گئی

نوکنڈی (نامہ نگار) نوکنڈی ٹرانسمیشن لائن کی چوری شدہ تار کی مرمت، پانچ گھنٹے کی تاخیر کے بعد بجلی بحال، صارفین نے سکھ کا سانس لیا۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ رات دالبندین کلی گرڈ کے قریب نوکنڈی ٹرانسمیشن لائن کے ایک کھمبے سے دو سو پچاس میٹر تار چوری ہونے سے بجلی کی فراہمی معطل رہی جس سے شدید گرمی میں صارفین سمیت تاجر برادری، ٹیلر ماسٹرز، گھریلو صارفین کو پانی ذخیرہ کرنے، موبائل فونز چارج کرنے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا، اس سے قبل بھی چھے دفعہ دالبندین کے قریب نوکنڈی ٹرانسمیشن لائن کی تاریں چوری ہوگئی ہیں جنکی ایف ائی آر بھی درج کئی گئی لیکن تاحال کوئی گرفتاری عمل میں نہیں لائی گئی۔ ایل ایس علی احمد ریکی نے دالبندین جاکر تار کی مرمت کرکے بجلی بحال کردی جس سے صارفین نے سکھ کا سانس لیا کیونکہ نوکنڈی کا شمار ملک کے گرم ترین علاقوں میں ہوتا ہے جہاں درجہ حرارت پچاس سینٹی گرڈ سے بھی تجاوز کرجاتا ہے، صارفین نے کیسیکو کے حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ نوکنڈی ٹو دالبندین ٹرانسمیشن لائن میں بجلی کی فراہمی چوبیس گھنٹے چھوڑی جائے تاکہ چوری کی واردات کا خاتمہ ہوسکیں عوامی حلقوں نے ڈی سی چاغی سے اپیل کی کہ چوروں کو گرفتار کرکے کیفر کردار تک پہنچایا جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں