نوشکی میں ٹرالر اور کار میں ٹکر کے نتیجے میں 3 افراد زخمی

نوشکی (صباح نیوز) گلنگور کے مقام پر ٹرالر اور فیلڈر کار میں تصادم تین افراد زخمی، ٹرالر بے قابو ہو کر الٹ گئی۔ لیویز ذرائع کے مطابق نوشکی گلنگور کے مقام پر فیلڈر کار اور ٹرالر آپس میں ٹکرا گئے، ٹرالر ڈرائیور شدید زخمی جبکہ فیلڈر کار میں سوار 2 افراد زخمی ہوگئے جنہیں نوشکی اسپتال منتقل کردیا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں