بلوچستان، ڈومیسائل،اسلحہ لائسنس اورپراپرٹی ریکارڈ کوکمپیوٹرائزڈکرنے کافیصلہ

کوئٹہ:بلوچستان حکومت نے ڈومیسائل،اسلحہ لائسنس اورپراپرٹی ریکارڈ کوکمپیوٹرائزڈکرنے کافیصلہ کرلیاہے بلکہ نئے لائسنس صرف وزارت داخلہ نادرا کے ذریعے جاری کرے گا۔ذرائع کے مطابق بلوچستان میں ایک عرصے سے جعلی ڈومیسائل کے ذریعے صوبائی کوٹے پر ملازمتوں کے حصول کااسکینڈل سامنے آیااس سلسلے میں حکومت نے تحقیقات کا فیصلہ بھی کرلیابلکہ صوبائی حکومت کی جانب سے ڈومیسائل اور اسلحہ لائسنس اورکوئٹہ سمیت مختلف اضلاع میں پراپرٹی ریکارڈ کوکو کمپیوٹرائزڈ کرنے کافیصلہ کرلیاگیاہے اورجعل سازی کے ذریعے قومی دستاویزات حاصل کرنا سنگین جرم قراردیاجائیگابلکہ اس سلسلے میں ملوث ملازمین کے خلاف بھی کارروائی کی جائیگی،صوبائی حکومت کے ڈومیسائل اور اسلحہ لائسنس کو کمپیوٹرائزڈ کرنے سے متعلق فیصلہ کے بعد نئے اسلحہ لائسنس صوبائی وزارت داخلہ نادرا کے ذریعے جاری کرے گااس فیصلے کے بعد 31دسمبر تک تمام پرانے اسلحہ لائسنس منسوخ ہوجائیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں