صوبائی حکومتیں ملک و صوبہ چلانے سے قاصر ہیں تو وہ مستعفی ہوکر گھرچلی جائیں،ملک سکندر

کوئٹہ:جمعیت علما اسلام بلوچستان کے پارلیمانی لیڈر اوربلوچستان اسمبلی میں قائد حزب اختلاف ملک سکندر خان ایڈووکیٹ نے کہا کہ نا اہل اور سلیکٹڈ حکومت نے اپنے تمام تر دعوں سے یوٹرن لیتے ہوئے ملک کو بحرانوں کا شکار کردیا ہے حکومت کی نااہلی کی وجہ سے آج ملک کے تمام ادارے بیٹھ چکے ہیں معیشت تباہ حال ہے حکومت نے عوام کو مہنگائی، بے روزگاری کے علاوہ کچھ نہیں دیاجبکہ موجودہ حکومت کاکام صرف اور صرف اپوزیشن کی آواز دبانا رہ گیا ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعیت علمائے اسلام ضلع کوئٹہ کے ضلعی معاون سیکرٹری اطلاعات نجم المدارس یونٹ کلی چلتن رئیسانی کے امیر مولانا محمد طاہر تو حیدی جنرل سیکرٹری مولانا راز محمد محمد حسنی اور یونٹ کے معاون ناظم مالیات مولانا آمین اللہ آمین سے ملاقات کے موقع پرگفتگو کرتے ہوئے کہی اپوزیشن لیڈر ملک سکندر خان ایڈووکیٹ نے کہا کہ بلوچستان میں ابتر حکمرانی کی وجہ سے آج نوبت یہاں تک آپہنچی ہے کہ صوبے کا پی ایس ڈی پی جو ترقیاتی کاموں کا ممبع ہے عدالتوں میں قوانین کی خلاف ورزی پر زیر سماعت ہے گڈگورننس اور بلوچستان کے لوگوں کی تقدریریں بدلنے والوں نے صوبے میں کرپشن اور کمیشن کا بازار گرم کررکھا ہے۔ترقیاتی کاموں کے معیار میں کسی بھی قسم کے معیار کو ملحوظ خاطر نہیں رکھا جارہا، انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے لوگوں کا احساس محرومی کم ہونے کی بجائے مزید بڑھ رہا ہے جسکے منفی اثرات پورے ملک پر پڑیں گے اگر وفاقی اور صوبائی حکومتیں ملک و صوبہ چلانے سے قاصر ہیں تو وہ مستعفی ہوکر گھرچلی جائے لیکن ملک اور صوبے کے ساتھ کئے جانے والے نت نئے تجربات سے صورتحال بہتر ہونے کی بجائے مزید خراب ہوگی۔انہوں نے کہا کہ اب صوبائی حکومت عوام کے مسائل میں اضافے کا سب سے بڑا سبب ہے پاک افغان وایران بارڈر کی بندش سے صوبے کی معاشی بدحالی انتہا کو پہنچ گئی ہے صوبے کے نااہل حکمران اقتدار کے نشے میں دھت ہوکر عوام کا معاشی قتل کررہے ہیں تاجروں اور کاروباری افراد کی چیخیں آسمان کو پہنچ رہی ہیں مگر نااہل وفاقی وصوبائی حکومت ٹس سے مس نہیں ہورہی انہوں نے کہاکہ جمعیت علما اسلام عوام کے حقوق کے لئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کرے گی۔ جمعیت علما اسلام نے ہمیشہ پاکستانی قوم کے حقوق کی ترجمانی کی ہے خصوصا بلوچستان کے حوالہ سے جمعیت علما اسلام کی موثر موقف بلوچستان کے باشندوں کی دلی صدا ہے آخر میں اپوزیشن لیڈر ملک سکندر خان ایڈووکیٹ کو جمعیت علمائے اسلام ضلع کوئٹہ نجم المدارس یونٹ کلی چلتن رہیسانی کے امیر مولانا محمد طاہر توحیدی جنرل سیکرٹری مولانا راز محمد محمد حسنی نے کلی چلتن رئیسانی ہزار گنجی بجلی کی لوڈشیڈنگ اور بجلی کی وولٹیج کے کمی اور سردیوں میں گیس پریشر کی مشکلات اور گیس پیپ لائن کمی کے حوالے سے آگاہ کیا کلی چلتن رئیسانی کے بجلی کے نئے کنکشن اور مختلف گلیوں میں گیس کی منظوری کا مطالبہ کیا اپوزیشن لیڈر ملک سکندر خان نے یقین دہانی دلاتے ہوئے کہ بالا حکام تک پیغام پہنچا تے ہوئے ہر ممکن تعاون کراونگا کلی چلتن رہیسانی کلی خزان کلی شموزی ود یگر ملحقہ علاقوں کو ترقیاتی منصوبوں میں شامل کر نے کے سلسلے میں حلقہ 32 کے رکن صوبائی اسمبلی ملک نصیر احمد شاہوانی سے خصوصی بات کروں گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں