قلات،ریکروٹس ٹریننگ سینٹر کی پاسنگ آؤٹ پریڈ
قلات(نمائندہ انتخاب)ریکروٹس ٹریننگ سینٹر قلات میں 334 جوانوں کے تربیت مکمل کرنے والے جوانوں کے پاسنگ آؤٹ پریڈ تقریب منعقد ہوا پاسنگ آؤٹ پریڈ کے مہمان خصوصی انسپکٹر جنرل آف پولیس بلوچستان عبدالخالق شیخ، ایڈیشنل آئی جی پی و بی سی کمانڈنٹ آغا محمد یوسف، ڈی آئی جی قلات رینج منیر احمد شیخ ایس ایس پی قلات دوستین دشتی، پرنسپل آر ٹی سی سکندر خان خجک، کمانڈنٹ 111 ونگ کرنل عمر فاروق، میونسپل کمیٹی قلات چیئرمین نواب زادہ میر شعیب جان زہری، سردار عبدالکریم نیچاری، میر اشفاق مینگل لائن آر ٹی سی آفیسر میر جمیل شاہوانی آر آئی عزیز محمد حسنی قاری غلام مصطفی نیچاری سمیت دیگر آفیسران معززین بڑی تعداد میں شریک ہوئے پاسنگ آؤٹ پریڈ میں پولیس کے جوانوں نے خوب صورت ڈیموز پیش کر کے حاضرین سے خوب داد سمیٹیں، تقریب میں جوانوں نے پریڈ پیش کرکے مختلف ڈیمو پیش کیا جبکہ مہمان خصوصی نے پوزیشن حاصل کرنے والے جوانوں میں انعامات تقسیم کئے مہمان خصوصی کو پرنسپل آر ٹی سی سکندر خان خجک و ایس ایس پی قلات دوستین دشتی نے سینئر پیش کی اس موقع پر آر ٹی سی قلات کے مسائل کے حوالے سے سپاسنامہ بھی پیش کیا گیا پاسنگ آؤٹ پریڈ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے آئی جی بلوچستان پولیس عبدالخالق شیخ و دیگر نے کہا کہ پاس آوٹ نے والے جوانوں کو مبارکباد دیتےہوئے کہاکہ یہ جوان اپنے اپنے علاقوں میں جاکر امن و امان قائم کرنے کے لیئے اپنا بھر پور کردار ادا کرینگے پاس آوٹ ہونے والے جوانوں کے کندھو ں پر بھاری زمہ داریاں عائد ہوتی ہیں کہ وہ امن قائم کرنے کے ساتھ ساتھ معاشرے کی بہتری کیلئے بھی بھر پور کردار ادا کرینگے گزشتہ چند سالوں سے ملک میں بڑھتے ہوئے دہشتگردی کے واقعات سے پولیس کی زمہ داریوں میں اضافہ ہوگیا ہے اور پولیس کے جوانوں اور آفیسران کی جدید تقاضوں کے مطابق تربیت بھی ضروری ہے انہوں نے کہا کہ قلات کی پولیس تربیتی سینٹر تاریخی ہے ان مسائل کے حل کے لیئے تمام تر دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائینگے پاسنگ آؤٹ پریڈ میں مہمان خصوصی نے نمایاں کارکردگی پیش کرنے والے جوانوں میں انعامات تقسیم کئے بعد ازاں یاد گار شہداء پر حاضری دی پھول چڑھائے اور انکی درجات بلندی کیلئے دعا کی جبکہ شہداء کے لواحقین میں بھی کیش رقوم و تحائف پیش کی اس موقع پر سیکیورٹی کے بھی بہترین انتظامات کئے گئے تھے


