پنجگور میں عوام چوروں کے رحم و کرم پر، پولیس جرائم پر قابو پانے میں ناکام ہو چکی ہے،نیشنل پارٹی

نیشنل پارٹی ضلع پنجگور کے مرکزی رہنماءحاجی صالح محمد بلوچ نے کہا ہے کہ پنجگور پولیس اور انتظامیہ سمیت قانون نافذ کرنے والے اداروں نے پنجگور کے عوام کو چوروں، ڈاکوؤں، ٹارگٹ کلر قاتلوں اور رہزنوں کے حوالے کیا ہے جتنا عوام بے روزگاری مہنگائی سے پریشان نہیں ہے اتنا کہ قاتلوں، چوروں، ڈاکوں اور ٹارگٹ کلرز کے ہاتھوں سے بے بس اور پریشان ہیں ایسا محسوس ہوتا ہے کہ پنجگور بلوچستان کا حصہ نہیں بلکہ دھار غیر کا علاقہ ہے گزشتہ شب چتکان میں عبدالحمید ولد لیویز حوالدار اختر بلوچ کی قتل اورایک مہینہ قبل ارسلان وسیم زاکر ظہور بلوچ سمیت دیگر نوجوانوں کی ناحق قتل کے باوجود پنجگور پولیس اور انتظامیہ خاموش اور عوام کو تحفظ فراہم کرنے میں ناکام دیکھائی دیتے ہیں پنجگور میں امن وامان کی صورتحال مخدوش ہونے کے باوجود سکیورٹی فورسز، پولیس اور ضلعی انتظامیہ نے اپنے آپ کو مبرا کرتے ہوئے خاموشی اختیار کیا ہوا ہے انہوں کہاکہ انتظامیہ کی نااہلی کے ساتھ ساتھ دیگر سکیورٹی ادارے بھی ناکام نظر آرہے ہیں مظلوم عوام کا کوئی پرسان حال نہیں ہے ایک طرف کمر تھوڑ مہنگائی، بیروزگاری اور دوسری طرف بدامنی، غنڈہ گردی، بدمعاشی اور مسلح بندوق بردار ڈاکوؤں نے عوام کی جینا محال کر دیا ہے انہوں کہاکہ حکومت وقت کو چاہیے ھیکہ ضلع میں موجود سکیورٹی فورسز پولیس اور انتظامیہ کو ہدایت جاری کریں تاکہ وہ اپنے نااہلی کی خاموشی تھوڑ کر قانون کی ریٹ کو بحال کرنے میں توجہ مرکوز کریں اور عوام کو تحفظ فراہم کریں ضلعی انتظامیہ پولیس چوڈی پہننے کے بجائے اپنی مردانگی کے ظاہر کرتے ہوئے ضلع پنجگور میں امن وامان قائم کریں بصورت دیگر نیشنل پارٹی اور آل پارٹیز شہری ایکشن کمیٹی عوام کے ساتھ ملکر بھرپور انداز میں احتجاجی مظاہروں کا ناختم ہونے والے سلسلہ شروع کرے گا

اپنا تبصرہ بھیجیں