اے این ایف کی مختلف کارروائیاں، 64 کلو سے زائد منشیات پکڑ لی

کوئٹہ(یو این اے )اینٹی نارکوٹکس فورس ( اے این ایف)نے ملک بھر میں منشیات اسمگلنگ کے خلاف کریک ڈان کیا ہے اے این ایف کے مطابق 4 کارروائیوں میں 64 کلو سے زائد منشیات برآمد ہوئی ہے اور 2 ملزمان کو گرفتار کیا گیا ہے اس کے علاوہ فیصل آبادائیرپورٹ پر مسافر سے 918 گرام ہیروئن برآمد کی گئی۔اے این ایف نے بتایا کہ راولپنڈی میں کوریئر آفس میں برطانیہ سے بھیجے گئے پارسل سے 44 گرام ویڈ برآمد کی گئی۔اے این ایف کے مطابق پسنی گوادر سے 60 کلو چرس برآمد ہوئی اوراحمد آباد اٹک میں ملزم سے 3.6 کلو چرس پکری گئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں