خضدار، نجی ایرانی پیٹرولیم دکانوں کی بھرمار، شہریوں کی جان کو خطرہ
خضدار(بیورورپورٹ) خضدار کاروباری ایریاز میں نجی ایرانی پیٹرولیم دکان خطرناک بم کی مانند ہے اورکسی بھی وقت ایک خطرناک حادثہ کا پیش خیمہ ثابت ہوسکتی ہے خضدارکے کاروباری ایریازچاندنی چوک عمرفاروق چوک, کرخ روڈ,گزگی چوک میں کھلم کھلا ڈرموں اور سلوں میں پیٹرول کو لیٹرمیں ڈال کر بیچاجاتا ہے جوکہ ایک خطرناک بم کی مانند ہے اس سےکسی بھی وقت خطرناک حادثہ رونما ہوسکتی ہیں دوسری جانب ایرانی پیٹرول کی مصنوعی مہنگائی سے عوام عاجزآگئے ہیں اسی طرح مافیازکی دن بدن ایرانی پیٹرول کو مہنگاکرتے رہتے ہیں اس سے بہتر ہےکہ ایرانی پیٹرول کو بارڈر سے روکاجائے۔ ان خیالات کا اظہار خضدار کے عوامی وسیاسی حلقوں نے زرائع ابلاغ نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انکاکہنا ہے کہ خضدارمیں ایرانی پیٹرولیم دکان شہر کاروباری ایریاکے اندر ایک خطرناک بم کی مانند ہے اور کسی بھی وقت ایک خطرناک حادثہ کے پیش خیمہ ثابت ہوسکتی ہے۔ دوسری جانب خضدار میں ایرانی پیٹرول کی مسلسل مہنگائی سے عوام سخت پریشانی میں متلاہے خضدار کے عوامی حلقوں نے اعلی سے مطالبہ کیا ہے کہ شہر کے اندر ایرانی پیٹرولیم نجی دکانوں کو ختم کرکے انہیں بازار سے قومی شاہراہ پر منتقل کجا جائے تاکہ پیشگی شہر خطرناک حادثے سے بچ سکیں۔


