مکران، کوسٹل ہائی وے پولیس کی گاڑی حادثے کا شکار، دو اہلکار زخمی

اورماڑہ(یو این اے )اورماڑہ مکران کوسٹل ہائی وے پر کوسٹل ہائی وے پولیس کی گاڑی حادثے کا شکار، دو اہلکار زخمی مکران کوسٹل ہائی وے پر کوسٹل ہائی وے پولیس کی گاڑی کو حادثہ، حادثے میں دو اہلکار زخمی، تفصیلات کے مطابق مکران کوسٹل ہائی وے پر کنڈملیر ہوٹل کے قریب کوسٹل ہائی وے پولیس دلتوس چیک پوسٹ کی گاڑی حادثے کا شکار ہوئی۔ حادثے میں فضل اور نجیب نامی دو اہلکار زخمی ہوئے۔ حادثہ اس وقت پیش آیا جب جمعرات کو کوسٹل ہائی وے پولیس اہلکار کنڈملیر ہوٹل میں راشن لینے کے لیئے جا رہے تھے جس دوران روڈ پر کتا آنے کے سبب گاڑی موڑ کاٹتے ہوئے الٹ گئی۔ تاہم دونوں زخمیوں کو بذریعہ ریسکیو 1122 اوتھل روانہ کر دیا گیا ہے جبکہ حادثے کا شکار ہوئی گاڑی کو سیدھا کر کے روڈ پر ٹریفک کی روانی بحال کر دی گئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں