تحریک بحالی بولان میڈیکل کالج،مذاکرات کے بعد ایپکا نے تالہ بندی کی کال منسوخ کردی
کوئٹہ: کوئٹہ: تحریک بحالی بولان میڈیکل کالج اور حکومتی نمائندوں کے درمیان کامیاب مذاکرات کے بعد آل پاکستان کلرکس ایسوسی ایشن نے بلوچستان بھر میں تالہ بندی کی کال منسوخ کردی۔ تفصیلات کے مطابق آل پاکستان کلرکس ایسوسی ایشن کے صوبائی کابینہ کے اجلاس کے فیصلوں کے مطابق بولان میڈیکل کالج کے ملازمین کے مساحل کے حل کے سلسلے میں بلوچستان بھر میں تالہ بندی کی کال دی گئی تھی۔ چونکہ گزشتہ روز حکومتی نمائندوں کے ساتھ کامیاب مذاکرات کے بعدتحریک بحالی بولان میڈیکل کالج نے اپنا احتجاج ختم کرنے کا اعلان کیا اہم علامتی طور پر پریس کلب کے سامنے احتجاجی کیمپ بحال رہے گا جسے مدنظر رکھتے ہوئے ایپکا بلوچستان کے صوبائی کابینہ نے متفقہ طور پر فیصلہ کیا بلوچستان بھر میں تمامدفاتر میں تالہ بندی کی کال کو منسوخ کیا جائے جبکہ ایپکا صوبائی چارٹر آف ڈیمانڈ پر عمل درآمد کے لئے عیدالضحیٰ کے فوراً بعد صوبائی کابینہ کا اجلاس طلب کیا جائے گا جس میں تحریک کو مزید وسعت دی جائے گی۔ایپکا بلوچستان نے تمام اضلاع کے صدور اور جنرل سیکرٹریز سمیت کابینہ کے دیگر اراکین کو تمام دفاتر میں تالہ بندی ختم کرنے کی اطلاع دی۔


