غیر قانونی طور پر پاکستان میں داخل ہونے والے 85 افغان باشندے گرفتار

چاغی(یو این اے )پاک افغان بارڈر سے فارن ایکٹ کے تحت 85 افغانی باشندے گرفتار تفصیلات کے مطابق پاک افغان سرحد سے غیر قانونی طور پر پاکستان میں داخل ہونے والے 85 افغانی باشندوں کو سرحدی سیکورٹی فورسز نے گرفتار کر کے لیویز کے حوالے کردیا لیویز ذرائع کے مطابق افغان باشندوں کو قانونی کارروائی کے بعد پاک افغان برابچہ گیٹ سے ڈی پورٹ کیا جائے گا افغان باشندے غیر قانونی طور پر پاکستان میں داخل ہونے کی کوشش میں پکڑے گئے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں