بلوچستان سے سندھ اور پنجاب ایرانی تیل کی ترسیل، یومیہ لاکھوں روپے کی وصولی
خضدار (انتخاب نیوز) وزیراعلیٰ بلوچستان کے دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے۔ ایک بار پھر مزاد، ٹرک، بیک گاڑیوں کے ذریعے سندھ اور پنجاپ ایرانی تیل کی ترسیل عروج پر پہنچ گئی۔ صوبہ سے باہر ایرانی تیل کی اسمگلنگ کی بنا پر بلوچستان میں ایرانی تیل پھر مہنگا ہوگیا۔ باخبر ذرائع کے مطابق مستونگ سے ہر رات سیکڑوں ٹرک، مزاد، بیک گاڑیاں براستہ بولان سندھ کی جانب تیل اسمگلنگ کرتی ہیں، اسی طرح مچھ میں بھی بڑی گاڑیوں کو ڈمپ کیا جاتا ہے۔ زامباد گاڑیوں کے ذریعے ایرانی تیل مچھ لاکر بعد ازاں بڑی گاڑیوں میں لوڈ کرکے سندھ اور پنجاب لے جایا جاتا ہے۔ دوسری جانب معلوم ہوا ہے کہ پانچ ہزار سے اسی ہزار لیٹر لےجانے والی ان گاڑیوں سے مچھ اور بولان میں پولیس، لیویز اور کسٹم چوکیوں پر مبینہ طور پر لاکھوں روپے وصول کیے جاتے ہیں۔
Load/Hide Comments


