جیونی، ایران سے پاکستان آنے والے 12 غیر قانونی تارکین وطن گرفتار

اوتھل (این این آئی) پاکستان کوسٹ گارڈزکی جیونی میں کارروائی جیٹی وادر سے غیر قانونی تارکین وطن گرفتار،جب کہ ایک اور کارروائی میں گھارو سے چھالیہ برآمد کرلی، پاکستان کوسٹ گارڈز کے ترجمان کی پریس ریلیز کے مطابق جیونی جیٹی گوادر کے علاقے سے سپیڈ بوٹ کے ذریعے ایران سے پاکستان آنے والے 12 غیر قانونی تارکین وطن کو گرفتار کر کے ایف آئی اے کے حوالے کر دیا گیا ایک اور کارروائی میں پاکستان کوسٹ گارڈز نے باوثوق ذرائع سے ملنے والی اطلاع کی بنیاد پر گھاروچیک پر معمول کی چیکنگ کے دوران کراچی سے بوہاڑو جانے والے ایک ڈمپر ٹرک سے 2,775 کلو گرام غیر قانونی چھالیہ بر آمد کر لی گئی۔ برآمد شدہ چھالیہ اور ڈمپر کو قبضے میں لے کر قانونی کاروائی شروع کر دی۔واضح رہے کہ پاکستان کوسٹ گارڈز ہر قسم کی اسمگلنگ کی روک تھام کے لئے ہمہ وقت مصروف عمل ہے اور ملکی معیشت کو مستحکم کرنے میں اپنا کردار ادا کرتی رہے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں