وڈھ،زمین کے تنازعہ پر فائرنگ کا واقعہ، مقدمے کے اندراج کیخلاف احتجاج، روڈ بلاک
وڈھ(نمائندہ انتخاب)گزشتہ 7 گھنٹے سے کلی براہمزئی وڈھ کے مقام سے کوئٹہ کراچی شاہراہ بلاک۔ مظاہرین کے مطابق گزشتہ روز جوئے نورا میں زمین کے تنازعہ پر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا تھا۔ مبینہ طور پر فائرنگ کے الزام میں براہمزائی قبائل پر ایف آئی آر درج کی گئی ہے۔ جس کے خلاف روڈ بلاک کیا گیا ہے۔ مظاہرین نے یہ دعویٰ کیا ہے کہ فائرنگ حملزئی قبائل کی طرف سے گئی تھی۔ جبکہ ایف آئی آر براہمزئی قبائل پر کیا گیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ جب تک ایف آئی آر ختم نہیں کیا جاتا ہمارا احتجاج جاری رہیگا۔ دوسری جانب شدید گرمی میں مسافر روڈ پر عمل گئے ہیں۔
Load/Hide Comments


