لکی مروت،بارودی سرنگ دھماکے میں جاں بحق سیکورٹی اہلکاروں کی نماز جنازہ ادا
لکی مروت ،چونیاں (مانیٹرنگ ڈیسک)خیبر پختونخوا کے ضلع لکی مروت میں بارودی سرنگ دھماکے میں جاں بحق سیکورٹی اہلکاروں کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی۔شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق کیپٹن محمد فراز الیاس، صوبیدار میجر محمد نذیر، لانس نائیک محمد انور کی نماز جنازہ بنوں میں ادا کی گئی۔لانس نائیک حسین علی، سپاہی اسد اللہ، سپاہی منظور حسین اور سپاہی راشد محمود کی نماز جنازہ بھی ادا کر دی گئی۔بعد ازاں کیپٹن الیاس فراز کا جسد خاکی ان کے آبائی علاقے چونیاں پہنچایا گیا جہاں نماز جنازہ میں وزیر اعظم شہباز شریف، وفاقی وزرا، عسکری حکام، کور کمانڈر پشاور، حاضر سروس افسران، جوانوں اور عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔وزیراعظم نے اہلخانہ سے دلی تعزیت کا اظہار کیا اور کیپٹن فراز الیاس کے جنازے کو کاندھا بھی دیا۔شہباز شریف نے کیپٹن فراز الیاس کے اہلخانہ سے ملاقات کی اور کہا کہ کیپٹن فراز کا خون رائیگاں نہیں جائےگا، پاکستان کے دشمنوں کا مکمل خاتمہ کریں گے۔ حملے میں جاں بحق ہونے والے دیگر افسران اور اہلکاروں کے جسد خاکی ان کے آبائی علاقوں کی جانب روانہ کر دیے گئے جہاں انہیں فوجی اعزاز کے ساتھ سپردِ خاک کیا کر دیا گیاواضح رہے کہ گزشتہ روز لکی مروت میں سکیورٹی فورسز کی گاڑی پر آئی ای ڈی دھماکے میں فوج کے کیپٹن سمیت 7 اہلکار جاں بحق ہو گئے تھے۔


