لکی مروت میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 11 مشتبہ افراد ہلاک
لکی مروت (مانیٹرنگ ڈیسک)لکی مروت میں سیکیورٹی فورسز نے آپریشن کرتے ہوئے 11 مشتبہ افراد کو ہلاک کردیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے مشتبہ افراد کے متعدد ٹھکانے بھی تباہ کر دیے، آئی ایس پی آر نے بتایا کہ لکی مروت میں آپریشن آئی ای ڈی حملے کے جواب میں کیا گیا، دیگر مشتبہ افراد کی تلاش کے لیے آپریشن جاری ہے۔ واضح رہے کہ 9 جون کو خیبر پختونخوا کے ضلع لکی مروت میں فورسز کی گاڑی پر خود ساختہ بم حملہ ہوا تھا جس کے نتیجے میں فوج کے کیپٹن سمیت 7 سیکیورٹی اہلکار جاں بحق ہوگئے تھے۔
Load/Hide Comments


