تربت، لاپتہ نوجوان شہزاد عبید بازیاب

تربت(نمائندہ انتخاب) نوانو زامران سے لاپتہ نوجوان شہزاد عبید بازیاب ہوگئے، فیملی ذرائع نے تصدیق کرتے ہوئے کہاکہ نوانو زامران سے لاپتہ شہزاد عبید آج بلیدہ سے بازیاب ہو کر ان کے فیملی کے حوالے کردیا گیا،شہزاد عبید اور انکے کزن داؤد عبدالوہاب 2مئی کو نوانو زامران سے لاپتہ ہوئے تھے،داؤد عبدالوہاب کو گزشتہ ہفتہ منظر عام پر لاکر رہا کر دیا گیا جبکہ انکے کزن شہزاد عبید کو آج لواحقین کے حوالے کردیاگیا،یادرہے کہ گزشتہ گزشتہ دنوں بلیدہ زامران سے لاپتہ افراد کے لواحقین نے ایک ہفتے تک ڈی سی آفس تربت کے سامنے دھرنا بھی دیا تھا جہاں انتظامیہ کی یقین دہانی پر لواحقین نے دھرنا ختم کردیا تھا جبکہ ان میں سے صرف داؤد عبدالوہاب اور شہزاد عبید رہا کردیئے گئے باقی لاپتہ افراد کے لواحقین نے گزشتہ دنوں بیان جاری کیاکہ ان کے لواحقین بازیاب نہ ہوئے تو وہ دوبارہ دھرنا دیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں