محکمہ زراعت خاران میں نئے بھرتی ملازمین ایک سال سے تنخواہ سے محروم
خاران (یو این اے) محکمہ زراعت کے نئے بھرتی ہونے والے ملازمین کیساتھ ویریفکیشن کے نام پر زیادتی، صوبائی وزیرخزانہ و معدنیات میر شعیب نوشیروانی، ڈی جی خزانہ ڈسٹرکٹ ٹریژری آفس کو تنخواہ ملازمین کے اکاﺅنٹ میں جمع کرنے کے احکامات جاری کریں۔ تنخواہ کے آنے کے آسرے میں ملازمین قرض دار ہوگئے، دکانداروں نے قرضہ دینا بند کردیا ہے۔ ملازمین کے گھر کا خرچہ اور ڈیوٹی پر آنے جانے کے اخراجات کہاں سے پورے کریں، خاران میں محکمہ زراعت کے ملازمین ایک سال سے تنخواہ سے محروم ہیں، نئے بھرتی ہونے والے ملازمین فاقہ کشی کے شکار ہیں۔
Load/Hide Comments


