نو مئی ہنگامہ آرائی کیس، عمر ایوب کی درخواست ضمانت خارج

لاہور (انتخاب نیوز) تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما عمر ایوب کی 9 مئی ہنگامہ آرائی کیس میں درخواست ضمانت خارج کر دی گئی۔ انسداد دہشت گردی عدالت (اے ٹی سی) سرگودھا کے جج نے 9 مئی جلاﺅ گھیراﺅ کیس میں پیش نہ ہونے پر عمر ایوب کی درخواست ضمانت خارج کردی۔ دوسری جانب عمر ایوب کے وکیل نے عدالت کو بتایاکہ عمرایوب دن بھر عدالت کے باہر موجود تھے، پولیس نے انہیں اندر نہیں آنے دیا، پولیس ایکشن لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کریں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں