کوئٹہ میں 12 اور 13 جون کو بجلی بند رہنے کی اطلاع

کوئٹہ(آن لائن) کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی(کیسکو)کے اعلامیہ کے مطابق کوئٹہ شہرکے مختلف علاقوںمیں برقی لائنوںپر ترقیاتی کام اور بجلی کے کھمبوںکی شفٹنگ کاکام کیاجارہاہے۔ اس سلسلے میں مختلف گرڈاسٹیشنوںسے12جون اور 13جون کو(روزانہ)صبح 7بجے سے دن 11بجے تک عارضی طورپربجلی بندرہے گی جن میں کوئٹہ سٹی گرڈاسٹیشن کے 11kvسورج گنج بازار، بروری روڈ، اولڈسمنگلی، پی ٹی وی، پی اے ایف، ملک پلانٹ، جی او آر، شہبازٹاون، جناح ٹاون فیڈرشامل ہیں اس کے ساتھ ساتھ سریاب گرڈاسٹیشن کے اے ون سٹی، کرانی، واسا، غازی، ہزارہ ٹاون، جڑسا، سریاب ون ، سریاب ٹو، گرڈکالونی، اولڈلیاقت بازار، اولڈاور نیو جان محمد، خیر بخش مری، جائنٹ روڈ، انڈسٹریل، سرکی روڈ،منی مارکیٹ، چلتن، اولڈسیٹلائٹ ٹاون فیڈرزشامل ہیں جن سے صبح7بجے سے 11بجے تک بجلی کی فراہمی متاثر ہوگی ۔اس کے علاوہ 12جون اور13جون کو (روزانہ )مری آبادگرڈاسٹیشن کے طوغی روڈ، کانسی ون، سید آباد، لیاقت بازارایکسپریس اور سرینا فیڈرزجبکہ شیخ ماندہ گرڈ اسٹیشن کے ائیرپورٹ روڈ، ویسٹرن بائی پاس، جبل نور، ادیان، داریم،کڈنی سینٹر، خروٹ آباد، دوستین، عمر، چشمہ، تکاتواور واسافیڈروں سے بھی صبح 7بجے سے 11بجے تک بجلی کی فراہمی معطل رہے گی۔ تاہم اس دورانیہ میںعارضی بجلی بندش پرکیسکونے متعلقہ صارفین سے زحمت کےلئے پیشگی معذرت اور تعاون کی اپیل کی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں