اسلام آباد میں مونال سمیت نیشنل پارک میں قائم تمام ریسٹورنٹس بند کرنیکا حکم
اسلام آباد (انتخاب نیوز) چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں بینچ نے مونال ریسٹورینٹ کیس کی سماعت کی۔عدالت نے کہا کہ نیشنل پارک میں کمرشل سرگرمیوں کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔ نیشنل پارک میں قائم ریسٹورینٹس تین ماہ میں مکمل ختم کیے جائیں۔ سپریم کورٹ نے کہا کہ نیشنل پارک سے باہر کہیں بھی لیز مقصود ہو تو متاثرہ ریسٹورینٹس کو ترجیح دی جائے۔
Load/Hide Comments


