لاپتہ عبدالطیف بنگلزئی کے اہلخانہ نے تفصیلات وی بی ایم پی کو فراہم کردیں

کوئٹہ (پ ر)وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز کے چیرمین نصراللہ بلوچ نے کہا کہ عبدالطیف بنگلزئی کی جبری گمشدگی کی تفصیلات انکے اہلخانہ نے وی بی ایم پی کو فراہم کردیں انہوں نے تنظیم سے شکایت کی کہ عبدالطیف بنگلزئی ولد بابو سفر خان 19 ستمبر 2023 کو اپنے اہلخانہ کے ساتھ کابو سے مستونگ آرہے تھے کہ عبدالطیف بنگلزئی کو لاپتہ کردیا اور اب تک انہیں عبدالطیف کے حوالے سے معلومات بھی فراہم نہیں کیاجارہا ہے جسکی وجہ سے خاندان پریشان ہے تنظیمی سطح پر عبدالطیف کے اہلخانہ کو یقین دھانی کرائی گئی کہ انکے کیس کو کمیشن اور حکومت کو فراہم کیا جائے گا اور انکی باحفاظت بازیابی کےلیے ہر فورم پر آواز اٹھائی جائے گی نصراللہ بلوچ نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ عبدالطیف بنگلزئی پر الزام ہے تو انہیں منظر عام پر لاکر عدالت میں پیش کیا جائے اگر بےقصور ہے تو فوری طور پر رہا کرکے انکے خاندان کو زندگی بھر کی اذیت سے نجات دلائی جائے

اپنا تبصرہ بھیجیں