کوئٹہ ، نامعلوم افراد ایک شخص سے موٹر سائیکل چھین کر فرار

کوئٹہ (صباح نیوز) کوئٹہ آرٹ اسکول روڈ پر مسلح افراد نے ایک شخص سے موٹر سائیکل چھین لیا ، مسلح رہزن موٹرسائیکل چھننے کے بعد فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہوگئے زرائع کا کہنا ہے کہ، سٹی پولیس تھانے کے حدود میں موبائل فون اور موٹرسائیکل چھیننے کی وارداتوں میں اضافہ ہوا ہے ، سٹی پولیس چوروں اور رہزنوں کے خلاف کاروائی کرنے میں مکمل طور پر ناکام ہوچکی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں