نوکنڈی اور تربت میں ٹریفک حادثات، بچی سمیت 2 افراد جاں بحق

نوکنڈی، تربت (نامہ نگاران) کوئٹہ تفتان بین الاقوامی شاہراہ تراسی لانڈی کے قریب مزدا گاڑی اور کار کے درمیان تصادم ہوا جس کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق ہوگیا، جس کا تعلق تحصیل چاغی سے بتایا جاتا ہے۔ علاوہ ازیں چوگان کنڈ کے نزدیک ٹریفک حادثے میں بچی جاں بحق والدین زخمی۔ پولیس کے مطابق تربت چوگان کنڈ کے قریب گاڑی اور موٹر سائیکل کے درمیان تصادم کے نتیجے میں موٹر سائیکل سوار محمد یوسف اور اس کی زوجہ زخمی ہوگئیں جبکہ ان کی 11 سالہ بچی موقع پر جا بحق ہوئی۔ حادثے میں محمد یوسف کے ایک اور بچی بھی زخمی ہوئی وہ اپنے فیملی کے ساتھ سری کہن میں اپنے گھر جارہے تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں