میگا پروجیکٹس وفاقی پی ایس ڈی پی سے نکالنے کا کیس،پرنسپل سیکرٹری وزیراعلیٰ سمیت دیگر حکام کو توہین عدالت کا شوکاز نوٹس جاری

کوئٹہ ( این این آئی ) بلوچستان ہائی کورٹ نے پرنسپل سیکرٹری وزیراعلیٰ سمیت دیگر حکام کو توہین عدالت کا شوکاز نوٹس جاری کردیا۔ جمعہ کو بلوچستان ہائی کورٹ کیجسٹس کامران ملاخیل اور جسٹس اقبال کاسی پر مشتمل بینچ نے کوئٹہ ،زیارت موڑ ، کچھ ہرنائی روڈ اور ہرنائی سنجاوی روڈز منصوبے کو وفاقی پی ایس ڈی پی سے نکالنے پر کیس کی سماعت کی ، سماعت کے دوران بلوچستان ہائی کورٹ کے احکامات پر عمل نہ کرنے اور میگا پروجیکٹس وفاقی پی ایس ڈی پی سے نکالنے پر نوٹس لیتے ہوئے پرنسپل سیکرٹری وزیراعلیٰ، ایڈیشنل چیف سیکرٹری ترقیات اور ڈپٹی چیئرمین پلاننگ کمیشن سے تحریری جواب طلب کرلیا، بلوچستان ہائی کورٹ نے نوٹس عبدالرحیم زیارتوال برخلاف حکومت پاکستان پلاننگ کمیشن کیس میں جاری کیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں